بازار میں ذکراللہ کی فضیلت
حدیث شریف میں ہے کہ جس جگہ لوگ اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل ہوں، وہاں اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا ایساہے جیسے جہاد سے پیٹھ موڑ کر بھاگتے ہوئے انسانوں کے درمیا ن کو ئی شخص ثابت قدم رہے۔حضرت ابو قلابہ ؒ مشہور تابعین میں سے ہے وہ فرماتے ہے کہ مرتبہ بازار میں دو آدمیوں کی ملاقات ہوئی۔ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا : ’’آو ایسے وقت میں جب لوگ غفلت میں ہے ہم اللہ سے استغفار کریں‘‘۔یہ سن کر دوسرے نے استغفار کیا۔اس کے بعد ان میں سے ایک کا انتقال ہو گیا اور دوسرے شخص نے اسے خواب میں دیکھا وہ کہہ رہا ہے۔جس شام ہم بازار میں ملے تھے اس شام اللہ تعالیٰ نے ہم دونوں کی مغفرت فرمادی تھی۔
اللہ ہماری بھی مغفرت فرما دیں اور ہمیں اپنےنیک بندوں میں سے کر دیں ۔
بازار میں جس ذکر کی بھی توفیق ہو جائے بہت ہی آجر وثواب کا کام ہے ۔لیکن حدیث میں بعض اذکار کی فضیلت آئی ہے۔
حضرت عمرؓنے آنحضرت ﷺ سے یہ الفاظ روایت کئے ہیں۔
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہُ لَاشَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَعَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص بازار میں داخل ہوکر یہ کلمات پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھتے ہیں ، اور اس کے ہزار گناہ معاف فرماتے ہیں اور ہزار درجے بڑھا دیتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطافرما دیں۔آمین
No comments:
Post a Comment